ناصر جمشید اوپن کریں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں انگوٹھا زخمی ہونے کے سبب فیلڈنگ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ ناصرجمشید نے پانچویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر ڈوئین اسمتھ کا کیچ ڈراپ کردیا اسی کوشش میں گیند ان کے انگوٹھے پر لگی اور انہیں فیلڈ سے باہر جانا پڑا۔

پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ ناصرجمشید ویسٹ انڈیز کی اننگز کے باقی ماندہ اوورز میں فیلڈنگ نہیں کرسکیں گے تاہم چونکہ ان کی چوٹ بیرونی ہے لہذا قوانین کی رو سے وہ فیلڈ سے باہر رہنے کے باوجود اننگز کا آغاز کرسکیں گے۔

ناصر جمشید کو یاسر شاہ کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وہ پہلے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم محمد حفیظ کے ان فٹ ہوجانے کے سبب وہ متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے۔

اسی بارے میں