باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ لاس ویگس میں

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس لڑائی سے 162 ملین پاؤنڈز کی آمدن ہوگی

باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاؤ دو مئی کو لاس ویگس میں مدِمقابل ہوں گے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔

فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64 مقابلوں میں سے 57 میں کامیابی اور پانچ میں شکست ہوئی ہے۔

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس لڑائی سے 162 ملین پاؤنڈز کی آمدن ہوگی۔ اس سے قبل 2013 میں فلوئڈ اور سول ایلوریز کے درمیان ہوئے مقابلے سے 97 ملین پاؤنڈز کی آمدنی ہوئی تھی۔

فلوئڈ نے اپنے ویب پیج پر لکھا ’دنیا کو جس کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے فلوئڈ بمقابلہ مینی دو مئی 2015 کو ضرور ہوگا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’یہ کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ دنیا بھر سے باکسنگ اور کھیل کے شائقین دو مئی کو اس بڑے مقابلے کو دیکھیں گے۔‘

مینی کا کہنا ’میں بہت خوش ہوں کہ فلوئڈ اور میں شائقین کے سامنے وہ مقابلہ کر رہے ہیں جس کا انھیں سالوں سے انتظار تھا۔‘

اسی بارے میں