گلین مک گرا شکار پر نادم

تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES
Image caption 2008 میں ہی مک گرا کی بیوی جین کا چھاتی کے سرطان کے باعث انتقال ہوا تھا

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین مک گرا نے کہا ہے کہ زمبابوے میں سفاری ہنٹنگ انتہائی نامناسب ہے اور وہ اس پر نادم ہیں۔

یہ بات انھوں نے سوشل میڈیا پر آنے والی ان کی تصاویر کے بعد کی جس میں انہیں مردہ جنگلی جانورں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

گلین مک گرا نے یہ تصاویر 2008 میں افریقی ملک زمبابوے میں سفاری شکار کے دوران بنوائی تھیں۔

ان تصاویر میں انہیں ہاتھ میں شکاری اسلحہ لیے مردہ ہاتھی، لگڑ بگا اور بھینس کے ساتھا دیکھا جا سکتا ہے۔

زمبابوے میں سفاری کے حوالے سے فاسٹ بولر کا کہنا تھا ’یہ انتہائی نا مناسب ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’وہ میری زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔ جب میں اپنے ماضی میں جھانکتا ہوں تو اس عمل پر شدید نادم ہوتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ 2008 میں ہی مک گرا کی بیوی جین کا چھاتی کے سرطان کے باعث انتقال ہوا تھا۔

جانوروں کے تحفظ کے عالمی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دل دھلا دینے والی تصاویر ہیں چاہے جو کوئی بھی اس ظالمانہ سرگرمی میں حصہ لے رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم دھائیوں سے جنگلی جانوروں کے شکار کی مخالفت کرتے آئے ہیں اور اسے روکنے کے لیے مہم بھی چلاتے آرہے ہیں۔

اسی بارے میں