انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ getty
Image caption انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے معین علی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔

سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 184 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلی سکورٹ کارڈ کے کلک کریں

سکاٹ لینڈ کی جانب سے کوٹرز اور میکلوڈز نے اننگز کا آغاز کیا۔

سکاٹ لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 17 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

سکاٹ لینڈ کے بیٹسمین انگلش بالروں کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے کوٹزر نے 11 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیون فن نے تین، جیمز اینڈرسن، رکس ووکس اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین اور ائین بیل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 172 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین نے 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 128 جبکہ ائین بیل نے دو چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوری سب سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں