انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بیل نے 52 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں جمعے کو پول اے کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 101 رنز 25 اوورز میں درکار تھے جو اس نے 18.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نے 36.2 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث ان کی اننگز ختم کردی گئی۔

تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل بھی بارش کے باعث 37 منٹوں کے لیے میچ روکا گیا تھا جس کے باعث یہ میچ کم کر کے 45 اوورز کا کر دیا گیا اور بعد میں انگینڈ کو 25 اوورز میں جیتنے کے لیے 101 رنز کا ہدف ملا تھا۔

اس سے قبل افغانستان نے 36.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption 36.2 اوورز میں میچ کو دوبارہ بارش کے باعث روکا گیا ہے

افغانستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا۔

افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا۔ جاوید احمدی سات جبکہ نوروز منگل چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کو 25 کے مجموعی سکور پر ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب افسر چھ رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

سمیع اللہ شنواری سرف سات رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ناصر کو بوپارا نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔

ایک طرف جہاں مختلف ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں اور وہ اس کی تیاری میں ہیں تو کچھ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

لیکن افغانستان اور انگلینڈ دونوں ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہیں اور اس میچ کے بعد دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے ملک روانہ ہو جائیں گی۔

اسی بارے میں