اینڈی مرے کی شادی پر شہر میں جشن

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سابق ومبلڈن اور یو ایس چیمپیئن اینڈی مرے اور کم سیئرز گذشتہ تقریبا دس سال سے دوست ہیں

برطانوی ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر تین اینڈی مرے سنیچر کو اپنی منگیتر کم سیئرز کے ساتھ اپنے آبائی شہر ڈنبلین میں شادی کر رہے ہیں۔

ان کی شادی مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ڈنبلین کے کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اینڈی اور کم دونوں 27 سال کے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ colin
Image caption اطلاعات کے مطابق اسی کیتھیڈرل میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

12ھویں صدی کے تاریخی چرچ میں شادی کی رسم کے بعد دونوں ایک ریسپشن میں شرکت کریں گے جہاں اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تاہم یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے وسطی شہر میں ان کے بہت سے مداح اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

شہر کی سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔ سڑکوں کے دونوں کنارے پر جھنڈیاں لگائی گئی ہیں جبکہ کے مقامی دکاندار بھی اس میں پیش پیش ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption میامی اوپن کے ناظرین میں سیئرز بھی تھیں جہاں اینڈی مرے نے اپنا 500 واں میچ جیتا تھا

بعض لوگوں نے گارڈن پارٹی کا منصوبہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوپہر 12 بجے سے شام چھ بجے تک چرچ کے اردگرد کی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption مرے کی شادی کے موقعے پر ڈنبلین شہر کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور دکانوں کے ڈسپلے پر انھیں مبارکباد پیش کی گئی ہے

اینڈی مرے 14 سال کی عمر میں پیشہ ور ٹینس کھلاڑی بننے کے لیے سپین چلے گئےتھے لیکن انھوں نے اپنے آبائی شہر سے قریبی رشتہ برقرار رکھا۔

انھوں نے سنہ 2013 میں ڈنبلین سے چند میل کے فاصلے پر سابق کنٹری ہاؤس کراملکس خرید کر اسے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کروایا۔ ان کی شادی کا ریسپشن بھی وہیں ہو رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption دونوں کی ملاقات سنہ 2005 میں ہوئی تھی

مرے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گذشتہ نومبر میں منگنی کی تھی اوردونوں میں دوستی کو نو برس سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔

سنہ 2005 میں دونوں کی ملاقات کم کے والد نائیجل کے ذریعے دونوں ہوئی تھی۔ نائیجل ٹینس کے کوچ ہیں۔

مرے نے کہا کہ ان کے ’تین بہترین مرد دوست ہیں۔ ایک ان کے بھائی اور ٹینس کھلاری جیمی اور دو ان کے دوست روس ہیچنز اور کارلوس میئر جبکہ کم سیئرز کو چار سہیلیاں رکھنی ہوں گی۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اطلاعات کے مطابق ڈنبلین شہر میں اس موقعے پر اینڈی مرے کے مداح بھی کثیر تعداد میں موجود ہوں گے

انھوں نے کہا کہ وہ اس موقعے پر کسی قسم کی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا: ’ہم لوگ ساڑھے نو سال سے ایک ساتھ ہیں اور گذشتہ چھ سات سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مرے نے کہا کہ وہ سیئرز کے ساتھ گذشتہ چھ سات برسوں سے رہ رہے ہیں

انھوں نے کہا: ’میرے خیال میں اس سے زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوکا۔ میرے خیال سے ہم اتنے دنوں سے ساتھ ہیں کہ جیسے ہماری شادی ہو چکی ہو۔

’میرے خیال سے بچے کے بارے میں سوچنا زیادہ گھبراہٹ کا سبب ہوگا کیونکہ اس سے زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔‘

اسی بارے میں