انٹیگوا ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوزیشن بہتر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اوپنر اور کپتان ایلسٹر کک اور جاناتھن ٹراٹ کو ٹیلر نے آؤٹ کیا

ویسٹ انڈیز کے جزیرے انٹیگوا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کو میزبان ملک پر 300 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ابھی اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

جمعرات کو انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور اب سے کچھ دیر پہلے تک اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 399 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس وقت سٹوکس اور بیلنس کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بلترتیب 88 اور 32 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے اب تک اپنے پانچ بولرز کو استعمال کیا ہے جس میں سے ٹیلر نے دو اور بن نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ائین بیل نے 144 رن بنائے

چوتھے دن انگلینڈ کے اب تک آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روٹ ہیں جنھوں نے 59 رنز بنائے۔

تیسرے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز کے آغاز پر ہی یکے بعد دیگرے اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور اس وقت ٹیم کا سکور 52 رنز تھا تاہم بعد میں روٹ اور بیلنس نے ٹیم کو سہارا دیا جس میں سے بیلنس اب بھی کریز پر موجود ہیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے پہلی اننگز میں 399 رنز بنائے اور جواب میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی پہہلی اننگز میں بیل نے 144 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں بلیک وڈ 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولرز میں سے ویسٹ انڈیز کے روچ نے چار جبکہ انگلینڈ کے ٹریڈویل نے بھی چار وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں