اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاہور میں پاک زمبابوے سیریز

چھ برس کے وقفے کے بعد پہلی بار ایک غیرملکی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔ سن دو ہزار نو میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر طالبان شدت پسندوں کے حملے کے بعد غیرملکی ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان آنا بند کردیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم اس دورے میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ تمام کے تمام میچ صرف قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ پاکستانی حکام نے اس دورے کے لیے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔اور قذافی سٹیڈیم اور آس پاس کے علاقے میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں اور میچوں میں تماشائیوں کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔لاہور سے شمائلہ جعفری رپورٹ