برمنگھم میں نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فن نے سات اوورز میں 35 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے

برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں جوز بٹلر اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز سکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی 31.1 اوورز میں 198 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 50 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption عادل راشد نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور چار وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ اور جوز بٹلر کی شاندار سنچریاں تھیں۔

جو روٹ نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 جبکہ جوز بٹلر نے 13 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور عادل راشد نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں شاندار 177 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے چار، گرانٹ ایلیٹ اور مچل میک کلینیگن نے دو، دو اور مچل سینٹنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن اور ٹیلر کے علاوہ کوئی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے فن اور عادل راشد نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 124 رنز سے ہرایا تھا جبکہ لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 199 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اسی بارے میں