فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی بولی ملتوی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption قطر اور روس کو ورلڈ مپ کی میزبانی دینے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے

فٹبال ورلڈ کپ کی2026 بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے ٹورنامنٹس سے متعلق الزامات کے درمیان کیا گیا ہے۔

2026 کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017 میں کوالا لمپور میں ہونا تھا۔

سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

2026 کے ورلڈ کپ کے لیے امریکہ کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے لیکن کینیڈا اور کولمبیا بھی اس میں خاصی دلچسپی ہے۔

فیفا کے اعلیٰ اہلکار ڈومينيكو سكالا نے کہا تھا کہ اگر 2018 اور 2022 میں فٹبال کے عالمی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے رشوت دیے جانے کے شواہد سامنے آ گئے تو روس اور قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔

دونوں ملک ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں۔ فیفا اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں۔

اسی بارے میں