کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کا ہدف 153 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سری لنکا کو میچ کے چوتھے دن پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پاکستان کی جانب سے اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلے والے یونس خان دوسری اننگز میں 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔

چوتھے دن کے کھیل کے آغاز ہوا تو پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا کو چوتھے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی اننگز ختم ہونے کے بعد کھیل میں وقفہ ہوا لیکن بارش کے باعث وقفے کے بعد کا میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یونس خان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنائے۔

234 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب کپتان مصباح الحق صرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کو میچ کے چوتھے دن پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پاکستان کی جانب سے اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلے والے یونس خان دوسری اننگز میں 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پرساد نے چار، چمیرا نے تین اور اینجلو میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے 138 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 315 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اسے پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کوشل سلوا نے 80 اور اینجلو میتھیوز نے 77 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستان کے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا اور واحد قابلِ ذکر بلے باز محمد حفیظ تھے جنھوں نے 42 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اسی بارے میں