خاتون کو گھونسہ مارنے پر کھلاڑی ٹیم سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فلوریڈا کی ریاست کے فٹبال پروگرام کا شمار امریکہ کے سب سے بہترین فٹبال پروگراموں میں ہوتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فٹبال کھلاڑی کو خاتون کو ایک بار میں مکا مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی میں سال پنجم کے انیس سالہ طالب علم ڈی آنڈرے جانسن کو ایک خاتون کو مکا مارنے کے بعد ابتدائی کارروائی کے تحت ٹیم سے معطل کردیا گیا تھا۔

تاہم پیر کے روز مکا کی ویڈیو وکلا کی طرف سے منظرعام پر لانے کے بعد انھیں ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

چوپیس جون کو تلاہیس بار میں ہونے والے واقعے کے بعد جانسن پر نامناسب رویے اور تشدد کا جرم عائد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ خاتون کے چہرہ سوج گیا تھا اور اس پر زخم نمایاں تھے۔

امریکی فٹبال میں کوارٹر بیک کی پوزیشن پر کھیلنے والے جانسن سکول کے زمانے سے ہی باصلاحیت کھلاڑی تھے اور انھیں ’مسٹر فٹبال‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

فلوریڈا کی ریاست کی طرف سے کھیلنے کے لیے انھیں سکول سے وقت سے پہلے ہی پاس کیا گیا۔تاہم ان کا نام اگلے سیزن تک ٹیم کے ابتدائی کوارٹربیک کی فہرست میں نہیں تھا۔

فلوریڈا کی ریاست کے فٹبال پروگرام کا شمار امریکہ کے سب سے بہترین فٹبال پروگراموں میں ہوتا ہے۔

سابق کواٹر بیک جیمز ونسٹن کا تعلق فلوریڈا کی ریاست سے ہے اور وہ اپریل میں نیشنل فٹبال لیگ کے ہونے والے ڈرافٹ میں چنے گئے سب سے بہترین کھلاڑی تھے۔۔

جانسن کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ بار میں ایک خاتون کے ساتھ بحث میں مصروف ہیں۔ خاتون نے جانسن کو پہلے مکہ مارا جس کے بعد انھوں نے ان کے چہرے پر ایک جوابی مکہ رسید کیا جس سے وہ فرش پر گر پڑیں۔

جانسن کے خاندان نے فلوریڈا ریاست کے نامور وکیل جوز بائز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بائز کہتے ہیں کہ ویڈّیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جانسن نے پہلے ہاتھ نہیں اٹھایا تھا۔ اور ان کا خاندان چاہتا ہے کہ وہ اس حادثے سے سبق سیکھیں‘۔

اسی بارے میں