میدان میں نازی نشان بنانے پر کروشیا پر جرمانہ

تصویر کے کاپی رائٹ v
Image caption یوئیفا کی جانب کروشین فٹبال فیڈریشن پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے

کروشیا شہر سپلٹ میں یورو 2016 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک میچ سے پہلے میدان پر نازیوں کا نشان سواستیکا بنانے پر کروشیا کی ٹیم پر جرمانے کے طور پر اس کا ایک پوائنٹ کم کر دیا گیا ہے۔

12 جولائی کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ ایچ کے میچ میں اٹلی اور کروشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

یوئیفا کی جانب کروشین فٹبال فیڈریشن پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور انھیں حکم دیا ہے وہ اگلے دو میچ خالی سٹیڈیم میں کھیلیں۔

سپلٹ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کی میزبانی سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کروشین فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا یہ واقعہ ایک تخریب کارانہ عمل تھا اور وہ اپیل کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کروشیا اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔ پوائنٹ کی کٹوتی کے باوجود وہ پوائنٹس ٹیبل پر اٹلی پر سبقت رکھتا ہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے ہرگروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں اگلے سال فرانس میں ہونے والے یورو کپ مقابلوں میں شرکت کریں گی۔

اسی بارے میں