دوستانہ میچ میں میسی نے ’ٹکر‘ مار دی

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption نیو کیسل کے سابق دفاعی کھلاڑی ینگا مبیوا کو بھی اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے معاملے میں مداخلت کی

لیونل میسی نے نو کیمپ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ میں روما کے ایک دفاعی کھلاڑی کو ’ٹکر‘ مار دی۔ بارسلونا نے یہ میچ با آسانی تین صفر سے جیت لیا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فارورڈ کو اس حرکت کا ذمہ دار قرار دیاگیا ہے۔ میسی نے فرانس کے کھلاڑی ماپاؤ ینگا مبیوا کا گلا بھی دبایا۔

میسی کو کبھی بھی بارسلونا کے لیے گراؤنڈ سے باہر کی راہ نہیں دیکھنی پڑی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے یہ رد عمل اس وقت دیا جب دونوں کھلاڑیوں کے سر ٹکرا گئے۔

بارسلونا سیزن کا آغاز ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف 23 اگست کو میچ کھیل کر کرے گا۔

نیو کیسل کے سابق دفاعی کھلاڑی ینگا مبیوا کو بھی اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے معاملے میں مداخلت کی۔

اسی بارے میں