یوایس اوپن: اینڈی مرے کو شکست، فیڈرر کوارٹر فائنل میں

Image caption گذشتہ پانچ سال میں یہ پہلا موقعہ ہے جب اینڈی مرے اتنی جلدی کسی گرینڈ سلیم سے باہر ہوئے ہوں

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے چوتھے راؤنڈ میں باہر ہو گئے ہیں جبکہ راجر فیڈرر نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔

گذشتہ پانچ سال میں یہ پہلا موقعہ ہے جب اینڈی مرے اتنی جلدی کسی گرینڈ سلیم سے باہر ہوئے ہوں۔

میچ کے دوران اینڈی مرے کھیل پر اپنا کنٹرول نہیں رکھ پائے اور انھوں نے اپنی جھنجھلاہٹ ریکیٹ پر نکالی۔

چار گھنٹے 18 منٹ تک چلنے والے ایک انتہائی سخت مقابلے میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے مرے کو شکست دی۔

اینڈرسن پہلی بار کسی بڑے مقابلہ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈرسن کا قد چھ فیٹ اور آٹھ انچ ہے

اینڈرسن نے اس مقابلے میں 6-7 (5-7)، 3-6، 7-6 (7-2) اور 6-7 (0-7) سے جیت حاصل کی۔

دوسری طرف خواتین کے سنگلز مقابلے میں پیٹرا کویتووا نے برطانیہ کی جو كونٹا کو سیدھے سیٹوں میں 7-5 ، 6-3 سے ہرا دیا۔

فلشنگ میڈوز کی شام کو صرف 12 منٹ کے دوران ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں برطانیہ کی دو امیدیں ختم ہو گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption کونٹا کی جیت کا سلسلہ 16 میچوں کے بعد آرتھر ایشے سٹیڈیم میں سیدھے سیٹوں میں شکست کے بعد رک گیا

کونٹا کی جیت کا سلسلہ 16 میچوں کے بعد آرتھر ایشے سٹیڈیم میں سیدھے سیٹوں میں شکست کے بعد رک گیا جبکہ اینڈی مرے کی امیدیں لوئی آرم سٹرونگ سٹیڈیم کے گرم ماحول میں خاک میں مل گئیں۔

خیال رہے کہ 38 سال قبل مردوں اور خواتین کے کوارٹر فائنلز میں برطانوی کھلاڑی پہنچے تھے۔

مرے نے اس میچ کے بعد کہا: ’واضح طور یہ شکست بہت مایوس کن ہے۔ یہ بہت سالوں کی محنت کا نتیجہ تھا اور اسے کھونا بہت سخت ہے۔‘

Image caption راجر فیڈرر قدرے آسانی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچے

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈرسن کا قد چھ فٹ اور آٹھ انچ ہے اور انھوں نے اس میچ سے قبل سب سے زیادہ 69 ایسز مار رکھے تھے اور یہ ان کی قوت کا واضح ثبوت ہیں۔

خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے مقابلوں میں ازارینکا نے امریکہ کی لیپچنکو کو 3-6، 4-6 سے شکست دی۔

فیڈرر نے امریکہ کے جے اسنر کو 6-7۔ 6-7، 5-7 سے شکست دی۔

اسی بارے میں