وین رونی کے کریئر کے 50 گول مکمل

تصویر کے کاپی رائٹ PA

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی وین رونی نے کہا ہے کہ سر روبی کی جانب سے کیے جانے والے گولوں کا کا ریکارڈ توڑنا ’ایک ایسا خواب تھا جو سچ ثابت ہو گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے سٹرائیکر 29 سالہ وین رونی نے یورو سنہ 2016 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف گول کیا جو ان کے کریئر کا 50 واں گول تھا۔

انگلینڈ نے اس میچ میں سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

رونی نے کہا: ’میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ایک ایسا خواب تھا جو سچ ثابت ہو گیا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ میں ابھی انگلینڈ کے لیے مزید فٹبال کھیل سکتا ہوں۔

رونی، جنھوں نے سنہ 2003 میں انگلینڈ کی جانب سے مقدونیہ کے خلاف اپنے کرئیر کا پہلا گول کیا تھا، نے بی بی بی ریڈیو فائیو لائیو کو بتایا: ’یہ رات میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت خاص ہے، یہ وہ رات ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔‘

وین رونی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ سر بوبی انگلینڈ اور مانچسٹر یونائٹڈ کے لیجنڈ ہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں جانتا ہوں کہ سر بوبی کو بھی اس بات پر بہت فخر ہو گا کہ مانچسٹر یونائٹڈ کے کپتان نے ان کا ریکارڈ توڑا ہے۔‘

اس میچ کے بعد مانچسٹر یونائٹڈ کے سربراہ روئے ہوجسن نے ڈریسنگ روم میں وین رونی کو انگلینڈ کی یادگاری قمیص بھی دی۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے ہوجسن کا کہنا تھا: ’جب آپ تاریخ رقم کرتے ہیں تو ایسی راتوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔‘

انگلینڈ کے فٹبال کوچ ہوجسن کا رونی کے اس ریکارڈ کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ سابق فارورڈ ایورٹن کے 65 گولوں کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

اسی بارے میں