فیصلہ کن میچ میں پاکستان سات وکٹوں سے کامیاب

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اسد شفیق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے 162 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک 34 اور اسد شفیق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان نے 162 کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بلال آصف تھے جو 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو صرف 13 رنز ہی بنا سکے جبکہ احمد شہزاد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 161 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

زمبابوے کی جانب سے جسٹس چبھابھا اور رچمنڈ متومبامی نے اننگز کا آغاز کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے رچمنڈ نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 67 اور چبھابھا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں نے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دی تھی۔

ہرارے میں کھیلےگئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان کے کپتان اظہر علی چوٹ کے باعث میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔

اسی بارے میں