بھارت نے جنوبی افریقہ کو 22 رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ابراہم ڈی ویلیئرز موہت شرما کی گیند پر کیچ ہوئے

بھارت نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 22 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

بدھ کو اندور میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ساری ٹیم225 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی

آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقی بلے بازوں میں فاف ڈوپلیسی 51 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔اس کے علاوہ ہاشم آملہ 17، کوئنٹن ڈی کاک 34 اور جے پی ڈومینی 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے تین اور موہت شرما، بھونیشور کمارنے 3، ایک جبکہ اور ہربھجن سنگھ نے دو وکٹ لی ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔

بھارت کی اننگز میں بیٹنگ لائن مشکل میں نظر آئی اور ایک وقت میں 124 رنز پر اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption دھونی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور عمدہ اننگز کھیلی

تاہم اس موقعے پر کپتان مہندر دھونی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا اور قابل دفاع ہدف تک سکور کو پہنچانے میں کامیاب رہے۔

دھونی نے چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 92 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے بھارت کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب تین کے مجموعی سکور پر شرما تین رنز پر بولڈ ہو گئے۔

دھون اور ریحانے کی شراکت میں سکور 59 رنز تک پہنچا تو دھون 23 رنز پر مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مجموعی سکور میں 23 رنز کا اضافہ ہو تو کوہلی 12 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 102 رنز پر ریحانے کی گری جنھیں 51 رنز پر عمران طاہر نے بولڈ کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 2، ربادا نے ایک، مورکل نے دو جبکہ سٹین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے

اس کے بعد کریز پر موجود کپتان دھونی کا ساتھ دینے رائنا آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور بغیر کوئی رن بنائے صفر پر مورکل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

رائنا کے بعد پٹیل بھی زیادہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

بعد میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کمار نے 14، ہربھجن نے 22 اور کمار نے 4 رنز بنائے جبکہ شرما صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کانپور میں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 298 رنز ہی بنا سکی۔

اسی بارے میں