شعیب کی ڈبل سنچری امی کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ابوظہبی میں برطانیہ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس پر انھیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اس میدان پر پاکستان کے لیے ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل توفیق عمر اور یونس خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

شعیب ملک نے سنچری کرنے کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ آپ کے لیے امی جان، میری جانب سے بہت ساری محبت، دعاؤں اور خلوص کے ساتھ۔ مجھے آپ سے محبت ہے اور میں آپ کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے محنت کر رہا ہوں۔ کاش ابّا یہاں ہوتے۔‘

عدیل اظہر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب ملک اب مجھے پھر سے اچھے لگنے لگے ہیں ان کی تمام فارمیٹس میں پرفارمنس زبردست ہے۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹوئٹر پر سرگرم ہیں اور اکثر اظہارِ خیال کرتے رہتے ہیں جیسا کہ اس صورت میں ہوا۔

عمر اکمل نے شعیب کو مبارک باد دی: ’شعیب، بہت مبارک ہو ایک زبردست سنچری پر اور آنے والے میچوں پر۔‘ جبکہ اظہر علی نے بھی کہا کہ ’زبردست سنچری پر بہت مبارک باد۔‘

کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ ’شعیب ملک کی زبردست واپسی، مجھے ہمیشہ اُن کی قابلیت اور مہارت پر یقین تھا۔ میں اُن کے اور ٹیم کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

ندیم فاروق پراچہ نے یونس خان کو مبارک باد دی اور شعیب کی واپسی کو زبردست قرار دیا۔

اسی بارے میں