مشہور فٹبال کلبوں کے میچ کے ٹکٹوں میں کمی

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption میچ والے دن کے ٹکٹ کی فیس میں 85 فیصد اور سیزن کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں40 فیصد تک کمی ہوئی ہے

بی بی سی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گذشتہ سال کے دوران یورپ کے اعلیٰ فٹبال کلبوں میں میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں پہلے سے کم ہوئی ہیں۔

دنیا کی کئی بڑی ٹیموں نے میچ والے دن کے ٹکٹ کی فیس میں 85 فیصد اور سیزن کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں40 فیصد تک کمی کی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سپین کے بڑے کلب بارسلونا اور ریال میڈرڈ، اٹلی کے انٹر اور اے سی میلان، فرانس کے موناکو اور پیرس کے سینٹ جرمین اور جرمنی کے بائرن میونخ سمیت تمام کلبوں نے سب سے سستے اور سب سے مہنگے دونوں سیزن کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

تحقیق کے مطابق قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی بیلجیئم کی ٹیم اینڈر لیخٹ نے کی ہے، جس کے سب سے سستے میچ کی ٹکٹ کی قیمتیں 85 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔ اِس کمی کے بعد یہ کلب یورپ کے اعلیٰ کلبوں میں سب سے سستا کلب بن گیا ہے جس کی ٹکٹ کی قیمت 5.70 امریکی ڈالر ہے۔

دوسری سب سے بڑی کمی پرتگال کے بڑے کلب سپورٹنگ لِزبن اور بینفیکا نے کی ہے، دونوں نے اپنی قیمتیں نصف فیصد تک کم کر دی ہیں اور اِس کے ساتھ ساتھ فرانس کے مارسے اور بڑے ہسپانوی کلب ویلنسیا نے اپنے ٹکٹوں کی قیمتوں میں چوتھائی فیصد تک کمی کی ہے۔

سیزن کے ٹکٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی سکینڈی نیویا کے کلب ایف سی کوپن ہیگن نے (39 فیصد)، آئی ایف کے گوتھن برگ نے (38 فیصد) اور مولڈ نے (37 فیصد) کی ہے۔ تاہم بارسلونا اور موناکو نے بھی قیمتیں کم کی ہیں، بارسلونا نے 29 فیصد اور موناکو نے 25 فیصد کمی کی ہے۔

سیزن کے دوران بینفیکا کے ساتھ ساتھ بارسلونا کا ٹکٹ سستا ترین ہے، دونوں کلبوں کے ٹکٹ کی قیمت 112.82امریکی ڈالر ہے۔

تاہم اِس سے قبل بینفیکا نے سیزن کے لیے اپنے ٹکٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا تھا اور ایک ٹکٹ کی قیمت 336.21 امریکی ڈالر سے بڑھا کر 985.75 تک کر دی تھی جو 192 فیصد کا اضافہ تھا۔

Image caption یورپ کے موازنے کے لیے تحقیق میں چار پریمئیر لیگ کلب مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائٹڈ، آرسنل اور چیلیسی شامل تھے

یہ اب بھی دو ہزار ڈالر سے زیادہ کا ہے، لیکن تحقیق میں سامنے آنے والے سب سے مہنگے ٹکٹ سے سستا ہے۔ جبکہ پیرس کے سینٹ جرمن پرک ڈیس پرنسز میں اس سیزن کے مقابلے دیکھنے کے لیے سب سے عمدہ سیٹوں پر بیٹھنے کے لیے 3,227 ڈالر لیے جاتے ہیں۔

آرسنل کے ایمریٹس سٹیڈیم میں سیزن کے لیے ٹکٹ تین ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ کا ہے اور میلان کے دو کلبوں کے لیے اِس ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزار امریکی ڈالر ہے۔ تاہم اے سی میلان کے ٹکٹ کی قیمت تھوڑی کم ہے۔

یورپ کے موازنے کے لیے تحقیق میں چار پریمئیر لیگ کلب مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائٹڈ، آرسنل اور چیلیسی شامل تھے۔ تمام کلبوں نے سب سے سستے سیزن کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں منجمد کر دی تھیں لیکن مانچسٹر سٹی نے اپنے مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت میں نہ تو اضانہ کیا اور نہ ہی کوئی کمی۔

چاروں کلبوں نے مقابلے کے روز کے سب سے مہنگے ٹکٹ کی قیمتیں بھی برقرار رکھی ہیں۔

تاہم20 پریمئیر لیگ کلبوں کے سستے ترین سیزن کے لیے ٹکٹ مانچسٹر سٹی سب سے کم 460 امریکی ڈالر میں فروخت کر رہی ہے۔ اِس کے برعکس آرسنل کا سستا ترین ٹکٹ 1,561 امریکی ڈالر ہے۔

تاہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی کے تین اعلیٰ کلبوں کے میچ کے لیے ٹکٹ خریدنا ممکن ہے۔ بایرن میونخ کے لیے (17.19) امریکی ڈالر، بایر لیواکوزین کی (17.19) امریکی ڈالر اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کی (18.34) امریکی ڈالر ہے۔ پریمئیر لیگ کے دوران مقابلے کے روز کے ٹکٹ (میچ ڈے)، چائے اور اوسط پیسٹری کی قیمت 52.72 امریکی ڈالر سے لے کر 55.39 امریکی ڈالر سے کم ہے۔

تحقیق میں سب سستی نارویجئین ٹیم سٹورمس گوڈسیٹ 73 امریکی ڈالر پر ہے۔ تاہم ایک ڈالر کے فرق سے جرمنی کا بڑا کلب بایرن میونخ دوسرا سستا ترین کلب ہے۔

اسی بارے میں