میں دنیا کا بہترین فٹبالر ہوں: رونالڈو

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption رونالڈو اپنے کریئر میں اب تک 760 میچوں میں 504 گول سکور کر چکے ہیں

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں اور ان کا موازنہ فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

پیر کو ریلیز ہونے جا رہی ان کی فلم سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’وہ اب اس درجے پر پہنچ چکے ہیں جہاں’مزید بہتری لانا آسان نہیں۔‘

رونالڈو کا میچ رونالڈو سے

پرتگال سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ رونالڈو تین مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کلب ریال میڈریڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ’مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، میں فٹبال کی تاریخ میں ہوں، میں ایک لیجنڈ ہوں اور اعداد وشمار سب بتا رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’میں گذشتہ آٹھ سالوں میں میدان پر غیر یقینی درجے پر پہنچ چکا ہوں اور میں مزید پانچ سے چھ سیزن کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

رونالڈو اپنے کریئر میں اب تک 760 میچوں میں 504 گول سکور کر چکے ہیں۔

چیمپیئنز لیگ میں بھی سب سے زیادہ 82 گول سکور کرنے والے کرسٹیانو کا کہنا ہے کہ ’مزید بہتری بہت مشکل ہے۔ میں صرف خود کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں سب سے مشکل یہی ہے ایک فٹبال کے کھلاڑی کے لیے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں، میں ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہوں۔لوگ کیا سوچتے ہیں میں اس کی پروا نہیں کرتا، صرف اسی برس نہیں میں ہمیشہ سے بہترین ہوں۔‘

رونالڈو سے جب ان کے حریف سمجھے جانے والے کھلاڑی لائنل میسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’میں آراء کی قدر کرتا ہوں، ہوسکتا ہے کہ آپ کی رائے میں میسی مجھ سے بہتر ہو لیکن میرے خیال میں، میں ان سے بہتر ہوں۔‘

فٹبال کلب مینچسٹر یونائٹڈ سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرنے جن کے ساتھ رونالڈو کا 2018 تک کا معاہدہ ہے کے بعد سے اب تک رونالڈو نے 314 میچوں میں 326 گول سکور کیے ہیں۔

اسی بارے میں