بنگلور ٹیسٹ میں بھارت کا محتاط آغاز

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption چار میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی

بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 134 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 78 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرز نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرز نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 جبکہ ڈین ایلگر نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بیٹسمین بھارتی بولروں کا سامنا نہ کر سکے۔

بھارت کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چار میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں