پرتھ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 419 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں

پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 419 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چھ رنز کے مجموعی سکور پر صرف ایک سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

87 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب ٹام لیتھم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اس سیریز میں تیسری اننگز میں یہ ڈیوڈ وارنر کی تیسری سنچری ہے

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور لیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے دوسرے میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ڈبلی سنچری کی بدولت نو وکٹ کے نقصان پر 559 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 24 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 253 اور عثمان خواجہ نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک گریک نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں