ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی برتری 94 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔

اس طرح نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں 94 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دن رات کا ٹیسٹ اور گیندگلابی

پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کا پہلا دن

سنیچر کو جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 13 اور واٹلنگ سات رنز پر کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز کا آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب 29 رنز کے مجوعی سکور پر گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

32 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب لیتھم دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں یہ کھیلا جانے والا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیزل وڈ نے دو اور مارش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سےقبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر نیول 66 اور سمتھ 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کے بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی آسٹریلوں بلے باز کو زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہ دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین جبکہ مارک گریگ اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور ساؤدتھی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اسی بارے میں