دہلی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 121 پر آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ناگ پور پچ پر ریفری کی رپورٹ، بھارت کو جرمانے کا سامنا

ناگ پور ٹیسٹ میں ایشون کی تباہ کن بولنگ، بھارت فاتح

بنگلور ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بےنتیجہ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ٹیمبا بواما نے اننگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ڈین ایلگر نے 17، ٹیمبا بواما 22، ہاشم آملہ تین، فاف ڈوپلیسی صفر، ڈومنی ایک، ڈین ولاس 11، کائل ایبٹ چار،

ڈین لیروئے پیڈٹ پانچ اور عمران طاہر ایک سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے پانچ، اومیش یادو اور ایشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے رہانے اور ایشون نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم کل کے سکور میں 103 رنز کا اضافہ کر 334 پر آؤٹ ہو گئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بھارت کی اننگز کی خاص بات ریحانے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے

بھارت کی اننگز کی خاص بات اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بیٹسمین وراٹ کوہلی رہے، انھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے پانچ اور ڈین لیروئے پیڈٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

بنگلور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں