جنوبی افریقہ کو 481 رنز کے تعاقب میں دہرا نقصان

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بھارت کو مجموعی طور پر 403 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لنچ سے ذرا قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 481 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ نے 481 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز شروع کی تو ابتدا میں ہی ایلگر کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جو پانچ کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد دوسری وکٹ 49 رنز پر باوما کی گری جو 34 رنز پر ایشون کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

چوتھے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے تھے اور کریز ہاشم عاملہ اور ڈویلیرز موجود تھے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا لیے تھے لیکن چوتھے روز ویراٹ کوہلی سنچری بنانے سے قاصر رہے تاہم اجنکیا رہانے نے دوسری اننگز میں بھی سنچری لگائی۔

اجنکیا رہانے کی سنچری ہوتے ہی کپتان ویراٹ کوہلی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز پر بھارتی اننگز ڈیکلیر کر دی اور لنچ سے پہلے ہونے والے چند اوورز میں جنوبی افریقہ کا ایک وکٹ بھی حاصل کر لیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ہزارے، گاوسکر، دڑاوڈ اور کوہلی کے بعد رہانے بھارت کی جانب سے دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پانچویں بیٹسمین بن گئے

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور ابتدائی دو وکٹیں آٹھ کے سکور پر گر گئیں۔ وجے چار اور روہت شرما بغیر کوئی رنز بنائے مورنی مورکل کا شکار بنے۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شکھر دھون تھے جنھیں 21 کے انفرادی سکور پر مورکل نے ہی بولڈ کیا۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری جب پجارا کو عمران طاہر نے بولڈ کر دیا، وہ 28 رنز بنا سکے۔

ابتدائی نقصان کے بعد وراٹ کوہلی اور ریہانے نے محتاط بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر کوہلی 83 اور ریہانے 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مورنی مورکل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

خیال رہے کہ بھارت کے اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس میں ریہانے کی شاندار سینچری بھی شامل تھی۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

بنگلور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں