فٹبال دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر، میچ منسوخ

تصویر کے کاپی رائٹ andrew urray
Image caption اینڈریو یری نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا

آسٹریلیا میں فٹبال کے ایک مداح نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا لیکن پھر انھیں یہ پتہ چلا کہ میچ تو ملتوی ہو گیا ہے۔

برزبین سے تعلق رکھنے والے اینڈریو یُری سنیچر کو آسٹریلیا سے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ پہنچے لیکن اس میچ کو گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اینڈریو یُری نے کہا کہ ’جیسے ہی ہماری گاڑی سٹیڈیم کے باہر پہنچی، ہمیں ہمیں بتا دیا گیا۔ میں چند تصاویر لینے کے لیے گاڑی سے اترا اور پھر ہم واپسی کا سفر اختیار کیا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ twitter

اس سے قبل ساؤتھ اینڈ میں رہائش پذیر یُری بہت سے میچ انٹرنیٹ پر دیکھ لیتے تھے تاہم شرمپرز کے کھیل کو براہ راست دیکھنے کے شوق نے انھیں برطانیہ جانے پر مجبور کر دیا۔

وہ کہتے ہیں کہ وہ پرانی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے تھے۔

اینڈریو یُری کے مطابق سنیچر کے میچ کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس لے رہے تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ ملتوی ہو جائے گا، تاہم منتظمین نے میچ کے ملتوی ہونے کی تصدیق ان کی آمد کے بعد کی۔

تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ اگلے تین میچوں کے ساتھ ساتھ کرسمس کے اگلے دن کالچیسٹر میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی دیکھ سکیں گے۔

اسی بارے میں