گارڈیولا موسمِ سرما میں بائرن میونخ چھوڑ دیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گارڈیلو کا نام مختلف کلبوں سے ساتھ جوڑا جا رہا ہے

جرمنی کے فٹبال کلب بائرن میونخ کے کوچ پیپ گارڈیولا اس سیزن کے اختتام پر اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے اور کلب کے نئے کوچ کے لیے کارلو اینسیلوٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں 44 سالہ گارڈیولا کا نام برطانیہ کے کلبوں مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی اور آرسینل کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

بائرن میونخ چیمپیئنز لیگ کی فاتح

سنہ 2013 میں بائرن میونخ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے بارسلونا کے سابق کوچ گارڈیولا دو لیگ ٹائٹل اور جرمن کپ جیت چکے ہیں۔

چیلسی کے سابق کوچ 56 سالہ کارلو اینسیلوٹی رواں برس مئی میں رئیل میڈریڈ کی جانب سے برطرف کیے جانے کے بعد سے تعطیلات پر ہیں۔ اینسیلوٹی نے بائرن میونح سے تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔

اگرچہ گارڈیولا کا نام مختلف کلبوں سے ساتھ جوڑا جا رہا ہے لیکن انھوں نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کون سی ٹیم کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو چیلسی نے کوچ ہوزے مورینو کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور سیزن کے اختتام تک گوس ہڈی انک کو قائم مقام کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ گارڈیولا اگلے برس مانچسٹر سٹی کے ساتھ بحثیت کوچ منسلک ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ لوی وین گال پر بھی کافی دباؤ ہے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی حالیہ عرصے میں کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی اور چیمپینز لیگ سے اخراج کے ساتھ سنیچر کو ان کی ٹیم نے نورچ سے بھی شکست کھائی ہے۔

اسی بارے میں