میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے پیٹنسن، ناتھن لیون اور پیٹر سیڈل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

میلبرن میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن میزبان آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

جہاں آسٹریلیا کے چار بلے بازوں نے سنچریاں لگائی وہیں ویسٹ انڈیز کا سکور 100 بھی نہیں پہنچا ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے تھے جبکہ ڈیرن براوو اور بریتھویٹ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 551 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عثمان خواجہ نے گذشتہ تین میچوں میں تین سنچریاں لگائی ہیں

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کے علاوہ جتنے بیٹسمین کریز پر اترے انھوں نے سنچری لگائی۔ اوپنر جو برنز (128)، عثمان خواجہ (144)، کپتان سٹیون سمتھ (134)ناٹ آؤٹ اور ایڈم ووگز (106)ناٹ آؤٹ نے سنچریاں بنائیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے دو اور بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

دوسرے دن ویسٹ انڈیز کا پہلی وکٹ 35 رنز پر گری اور پھر 50 تک تین وکٹیں گر گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹنسن، ناتھن لیون اور پیٹر سیڈل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں آسٹریلیا ایک صفر سے آگے ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 212 رنز سے کامیابی ملی تھی۔

اسی بارے میں