روہت شرما نے ویوین رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption روہت شرما ایک روزہ میچوں میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں

بھارت کے بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ میچوں میں 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز نے سنہ 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے میدان میں ناقابلِ شکست 153 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا فاتح

روہت شرما نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 171 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ 163 گیندوں پر 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے سر انجام دیا۔

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے اسی میچ میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 207 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

خیال رہے کہ روہت شرما ایک روزہ میچوں میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ کی سب سے لمبی اننگز بھی کھیل رکھی ہے جب انھوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کیے تھے۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دس اوورز میں 93 رنز بنائے۔

روہت شرما کی ایک روزہ میچوں میں بنائے جانے والے سکور کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

سکور ٹیم جگہ سنہ
264 سری لنکا کولکتہ 2014
209 آسٹریلیا بنگلور 2013
171 آسٹریلیا پرتھ 2016
141 آسٹریلیا جے پور 2013

اسی بارے میں