گیل نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption 36 سالہ کرس گیل نے سنہ 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی 20 کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا

ویسٹ انڈیز کے مشہور بیٹسمین کرس گیل نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ بگ بیش میں میلبرن رینیگیڈ کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابرکر دیا۔

کرس گیل شاندار بیٹنگ کے باوجود اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکے۔

خاتون رپورٹر کو دعوت دینے پر کرس گیل کو جرمانہ

کرس گیل نے کس کو مشہور بنایا ؟

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے گیل نے دو چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں بھارت کے یوراج سنگھ کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ نے 19 ستمبر سنہ 2007 کو انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

میلبرن رینیگیڈ کو بگ بیش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنےکے لیے 15.5 یا اس سے کم اووروں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے دیے گئے 170 کے ہدف کو حاصل کرنا تھا تاہم ان کی پوری ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

36 سالہ کرس گیل نے سنہ 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی 20 کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسی بارے میں