ثانیہ مرزا اور ہنگس کی جوڑی سیمی فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی گذشتہ سال کی کامیاب ترین جوڑی رہی

بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی آسٹریلین اوپن میں خواتین کے ڈبلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ سنگلز میں سرینا ولیمز نے شاراپووا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں اس جوڑی نے جرمنی کی اینا لینا گرینوفیلٹ اور امریکہ کی کوکو وینڈووے کی جوڑی کو 2-6۔ 6-4 اور 1-6 سے شکست دی۔

اب سیمی فائنل میں ثانیہ اور ہنگس کا مقابلہ جرمنی کی جولیا گرگس اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پليشكووا سے ہوگا۔

ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے گذشتہ سال امریکن اوپن اور ومبلڈن میں بھی خواتین ڈبلز کا اعزاز جیتا تھا۔

بھارت کے 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر ثانیہ مرزا کے لیے پدم بھوشن اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ epa
Image caption اس سے قبل سرینا ولیمز چھ بار آسٹریلین اوپن کی فاتح رہ چکی ہیں

دوسری جانب امریکہ کی کھلاڑی اور ورلڈ نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو لگاتار 18 ویں بار شکست دیا۔

چھ بار آسٹریلین اوپن کی فاتح سرینا ولیمز نے شاراپووا کو سیدھے سیٹ 4-6 اور 1-6 سے شکست دیا۔

سرینا ولیمز اس کے ساتھ سٹیفی گراف کے 22 گرانڈ سلیم خطاب کا ریکارڈ برابر کرنے کے مزید قریب پہنچ گئی ہیں۔

اسی بارے میں