نیپئر میں بارش سے دوسرا ایک روزہ میچ منسوخ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں بارش کی وجہ میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 70 رنز سے شکست

امپائرز نے وقفے وقفے سے پچ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ تاہم آخر میں امپائرز نے فیصلہ کیا کہ گراؤنڈ میچ کھیلنے کے لیے بہت گیلا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

ویلنگٹن میں پیر کو سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔

اسی بارے میں