ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے لیے بھارتی سکواڈ کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ BCCI
Image caption پون نیگي بیٹنگ اور بالنگ دونوں ہی اچھی کر لیتے ہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

چيئرمین سندیپ پاٹل کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی نے جمعے کو 15 رکنی سکواڈ کا حتمی چناؤ کیا۔

آسٹریلیا کے دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز منیش پانڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

سلیکٹرز کو بلے باز اجنکیا رہانے اور منیش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور کپتان مہندر سنگھ دھونی اور کمیٹی نے رہانے پر اعتماد کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ہاردک پانڈیا نے آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا

ایک نئے کھلاڑی آل راؤنڈر پون نیگي کو بھی ٹیم شامل کیا گیا ہے اس کے علاہ آ‎سٹریلیا کے دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بولر ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پرانے کھلاڑیوں میں بلے باز یواراج سنگھ اور سپنر ہربھجن سنگھ کو سکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سندیپ پاٹل نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے لیے سب سے بہتر ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور انھیں امید ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس طرح سے ہے۔

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھون، ویراٹ کوہلی، سریش رینا، یوراج سنگھ، رویندر جڈیجہ، ہاردک پانڈيا، آر اشون، جسپريت بمراہ، آشیش نہرا، اجنکیا رہانے، ہربھجن سنگھ، محمد شامی اور پون نیگی۔

اسی بارے میں