سٹیو سمتھ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھارت میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ کے لیے سٹیو سمتھ کو ایرون فنچ کی جگہ کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ایرون فنچ کو سنہ 2014 میں آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم انھوں نے صرف چھ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

26 سالہ سٹیو سمتھ اب آسٹریلیا کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر پیٹر نیول میتھیو ویڈ کی جگہ ایک روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پپٹر نیول نے آسٹریلیا کی جانب سے اس سے پہلے کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیلا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سپنر ایشٹن آگر کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ایشٹن نے بھی آسٹریلیا کی جانب سے اس سے پہلے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں