اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف فتح

تصویر کے کاپی رائٹ PSL

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائٹڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

شین واٹسن اور شرجیل خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آعاز کیا۔ پہلی وکٹ شین واٹس کی گری جو 79 رن بنا کر احسان عادل کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ اینڑے رسل کی تھی جو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شرجیل خان نے بھی 79 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل مقررہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 20 اوورز میں لاہور قلندرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

لاہور قلندرز کو جلد ہی پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کیمرون ڈیلپورٹ صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو محمد سمیع نے بولڈ کیا۔

اظہر علی نے 17 گیندوں میں 27 رنز سکور کیے اور ان کی وکٹ بھی محمد سمیع نے حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ PSL

لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 87 کے مجموعی سکور پر گری۔ نوید یاسین25 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عمر اکمل جنہوں نے پچھلے میچ میں 40 گیندوں میں 93 رنز بنائے تھے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 23 رنز بنا کر عمران خالد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی پانچویں وکٹ 149 کے مجموعی سکور پر گری۔ براوو 26 رنز سکور کر کے رن آؤٹ ہوئے۔

کوپر کی وکٹ رومان رئیس نے آوٹ کیا۔ کوپر کوئی رن نہ بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ چوتھا میچ ہے جس میں سے اس کو دو میں شکست اور ایک میں جیت ہوئی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز بھی چوتھا میچ ہے اور اس کو بھی ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

اسی بارے میں