جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ فاتح، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption عمران طاہر نے اب تک سات اوورز میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر کر دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 263 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار کرس مورس نے ادا کیا۔ انھوں نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، بین سٹوکس اور ٹراپلی نے دو، دو جبکہ سٹوارٹ براڈ اور کرس ووکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 262 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے چار، طاہر عمران نے تین اور کائل ایبٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں