لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption عمر اکمل نے 52 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

پاکستان سپر لیگ میں سنیچر کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر164 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیلپورٹ اور عمر اکمل کی عمدہ بیٹنگ کی۔

پشاور زلمی جواب میں مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیلپورٹ 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل 52 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

گیڈی ایٹرز بمقابلہ کنگز

سنیچر کو لیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption کرس گیل کو جنید خان نے صفر پر آؤٹ کر دیا

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 127 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے چار چار پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور قلندر پانچ میں سے محض ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس ہی لے سکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز میں احمد شہزاد، کپتان سرفراز احمد اور پیٹرسن نے عمدہ بیٹنگ کی جنھوں نے بلترتیب 41، 29 اور 26 رنز بنائے۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ 16 رنز پر نعمان اکبر کی گری جو 6 رنزبنا سکے۔

اس کے بعد کپتان شعیب ملک اور ونس نے ٹیم کے مجموعی سکور کو 63 رنز تک پہنچا اور ونس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شعیب ملک کے 45 رنزپر آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کی اننگز میں رنز بنانے کی رفتار سست پڑ گئی اور اسی میں شکیب الحسن 19 گیندوں پر دس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا سکور 15.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے 45 رنز بنائے

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز ہی بنا سکی۔

سنیچر کو دوسرے میچ میں پشاور زلمے کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا۔

جمعے کو کھیلے گئے میچوں میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 153 رنز کے ہدف کو 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جبکہ دوسرے میچ میں روی بوپارا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی تھی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی نے بوپارا کی نصف سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔

جواب میں لاہور کی ٹیم بوپارا کی ہی نپی تلی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔

اسی بارے میں