سری لنکا کو شکست، بھارت نے میچ اور سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption دھون نے 46 اور ریہانے نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

بھارت نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم 18 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شنکا نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انھوں نے 24 گیندوں میں 19 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی ٹیم کو ڈھیر کرنے میں ایشون نے اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے چار اوورز میں آٹھ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 83 رنز کا آسان ہدف 13.5 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دھون نے 46 اور ریہانے نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اسی بارے میں