برائن ویٹوری غیرقانونی بولنگ ایکشن پر معطل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption برائن ویٹوری اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایکشن کے دوبارہ معائنے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے بولر برائن ویٹوری کو غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث معطل کر دیا ہے اور اب وہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بولنگ نہیں کر سکتے۔

بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بائیں ہاتھ سے تیز گیند کرانے والے برائن ویٹوری کا بازو متعین کردہ 15 ڈگری سے زیادہ مڑتا تھا۔

برائن ویٹوری کا بولنگ ایکشن 20 جنوری 2016 کو کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی شق 6.1 کے تحت ویٹوری کی بین الاقوامی مطلعی کا اطلاق ڈومیسٹک سطح پر تمام قومی کرکٹ فیڈریشنز کے تحت ہونے والے میچوں میں بھی ہوگا۔

تاہم برائن ویٹوری اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایکشن کے دوبارہ معائنے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں۔

برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال تین فروری کو چنائی کے سری راماچندر آرتھروسکوپی اینڈ سپورٹس سائنس میں کی گئی تھی۔

اسی بارے میں