پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ئونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلیڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے 135 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی نے 25، جے پی ڈومنی نے 23 اور ہاشم آملہ نے 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس جارڈن نے تین، معین علی نے دو جبکہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 32 اور ایلکس ہیلز نے 27 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے چار، کائل ایبٹ نے دو جبکہ ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں