متحدہ عرب امارات کو 51 رنز سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption متھن 41 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ ان کو بھی روہن نے آؤٹ کیا

بنگلہ دیش میں ٹی 20 کرکٹ کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو51 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو ایتنے کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات 17.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی جانب سے سرکار نے 21 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ متھن نے 41 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ ان کو روہن نے آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نمایاں بیٹنگ کر نے والے تیسرے کھلاڑی محمد اللہ تھے جنھوں نے 27 گیندوں میں 36 رنز سکور کیے۔

ان تین کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی جم کر بیٹنگ نہ کر سکا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے

نوید اور امجد جاوید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

134 کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

محمد عثمان نے 30 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ وہ ایک واحد بلے باز تھے جنھوں نے بنگلہ دیشی بولز کا مقابلہ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات نے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

بنگلہ دیش نے امرالقیس کی جگہ نور الحسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اور متحدہ عرب امارات نے قدیر کی جگہ فہد طارق کو شامل کیا ہے۔

بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات دونوں کا یہ دوسرا میچ ہے۔

بنگلہ دیش نے پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اس کو 45 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے پہلا میچ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلا اور اس کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔

اسی بارے میں