آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود رہنے پر ڈو پلیسی پر جرمانہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈو پلیسی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

بھارت کے شہر دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں ڈو پلیسی کو جب امپائر نے آؤٹ دیا تو وہ کچھ دیر تک کریز پر موجود رہے اور سر ہلاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر گئے۔ ان کی اس حرکت پر آئی سی سی نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد کا جرمانہ عائد کیا۔

ڈو پلیسی پر ایک سال کے اندر یہ دوسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سال اکتوبر سے قبل ان پر ایک بار اور جرمانہ عائد کیا گیا تو ان پر کھیلنے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ 31 سالہ ڈو پلیسی نے اپنے آپ پر لگے جرمانے کو منظور کر لیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف وہ 31 رنز پر کھیل رہے تھے جب ان کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔

اسی بارے میں