جیمز ٹیلر ہسپتال سے فارغ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ناٹنگم کاؤنٹی کے ترجمان کے مطابق جیمز ٹیلر کا اعلاج ان کے گھر پہ جاری رہے گا اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے

انگلینڈ کے نوجوان بیٹسمین جنھوں نے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ٹیلر دل کی بیماری کے باعث ریٹائر ہوگئے تھے۔جیمز ٹیلر انگلش کاؤٹنی ٹیم نوٹنگھم کے لیے بھی کھیلتے تھے۔

واضع رہے کے جیمز ٹیلر کو کچھ ہفتے قبل ہی دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا تھا۔

انگلش بلے باز جیمز ٹیلر سات ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔

انھوں نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کہا کہ ’یہ تجربہ ان کے لیے خوشگوار نہیں تھا، لیکن آج کا دن بہت خوبصورت ہے۔‘

ٹیلر انگلش کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے علاوہ ناٹنگم کاؤنٹی کی طرف سے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

ناٹنگم کاؤنٹی کے ترجمان کے مطابق جیمز ٹیلر کا اعلاج ان کے گھر پہ جاری رہے گا اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ان کے علاج کے حوالے سے ضروریات کا پتہ لگایا جاسکے۔

ٹیلر نے اپنے کیرئیر کی شروعات لیسٹرشائر سے کی اور انھوں نے انگلینڈ کے لیے سات ٹیسٹ اور 27 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔

ان کی طبعیت اس ماہ ناٹنگھم اور کیمبرج یونیورسٹی کے میچ کے درمیان خراب ہوگئی تھی۔مزید ٹیسٹوں کے بعد ان کی دل کی بیماری کا پتہ چلا۔

26 سالہ جیمز ٹیلر کی حالت ویسی ہی ہے جیسی کہ دل کی بیماری میں مبتلا ہونے والے فٹبالر فیبریکا موامبا کی تھی۔

اسی بارے میں