ریو اولمپکس میں 100 دن رہ گئے

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں گرمائی اولمپکس کے آغاز میں 100 دن رہ گئے ہیں۔ ریو اولمپکس 2016 کے چند خاص حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

جنوبی امریکہ میں پہلی اولمپک گیمز

ایک سو روز میں ریو ڈی جنیرو 206 ممالک کے ایتھلیٹس کو خوش آمدید کہےگا۔ یہ ایتھلیٹ چار مقامات پر 42 کھیلوں میں میڈلز کے لیے مدِمقابل ہوں گے۔ اور یہ سب کچھ محض 17 دن میں ہو گا۔

ریو اولمپکس برازیل کے شہر ریو کے چار مقامات پر منعقد ہوں گے، ڈیوڈورا، بارا، کوپاکبانا اور ماراکانا۔

کون حصہ لے رہا ہے؟

اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو ریو پہنچانے کے لیے 21 جمبو جیٹ طیاروں کی ضرورت پیش آئےگی۔

ان کھیلوں میں 315 گھوڑے بھی لائے جائیں گے۔

ان کھیلوں کو منعقد کرنے میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد شامل ہیں۔ ان افراد میں 90 ہزار افراد کارکنان ہیں جبکہ 50 ہزار رضا کار۔

کہاں ٹھہریں گے؟

ریو میں واقع ہوٹلوں کے کمروں کے کرائے 67 ڈالر اوسط کرائے سے 196 ڈالر فی روز ہو گئی ہے۔ اور سرکاری ہوٹلوں میں صرف 14 فیصد کمرے خالی رہ گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ bbc

سوشل میڈیا کے سٹارز کون؟

لندن 2012 اولمپک گیمز کو پہلی سوشل میڈیا اولمپکس قرار دیا گیا۔ اس اولمپک میں کھیلوں سے متعلق ایک کروڑ ٹویٹس روزانہ کی گئیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو توقع ہے کہ ریو اولمپک کو 3.6 ارب افراد دیکھیں گے جن میں سے تین ارب افراد سمارٹ فونز یادیگر مصنوعات پر یہ گیمز دیکھیں گے۔

یہ تعداد چین، انڈیا اور امریکہ کی مجموعی آبادی کے برابر ہے۔

برازیل کی فٹ بال ٹیم کے سٹرائیکر نیمار بھی اولمپک گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ فٹ بال میں شائقین کی توجہ ان پر بہت زیادہ ہو گی۔

کیا کوئی اور کھلاڑی ہے جو توجہ کا مرکز بنے گا؟ شاید امریکہ کی باسکٹ بال ٹیم۔

جنھوں نے تاریخ رقم کی

چاہے نیمار کو سوشل میڈیا پر امریکی تیراک مائیکل فیلپس پر معمولی برتری حاصل ہو لیکن ریو میں کوئی بھی کھلاڑی مائیکل فیلپس کی کامیابیوں کے قریب نہیں آ پائے گا۔

گذشتہ تین گیمز میں انھوں نے 18 طلائی تمغے جیتے ہیں۔ تمغے جیتنے کی یہ تعداد ریو میں حصہ لینے والے تمام تیراکوں کے جانب سے حاصل کیے گیے گئے تمغوں کی تعداد سے سات زیادہ ہیں۔

مسائل؟

ریو اولمپکس میں پانی کی کھیلوں کے آغاز سے قبل کشتی رانی اور کینوئنگ کی جھیل سے 32 ٹن مردہ مچھلی ہٹانی ہو گی۔

مردہ مچھلی کی اس تعداد سے 70 ہزار پاؤنڈ فش اسٹو بنایا جا سکتا ہے۔

پانی کی آلودگی اس اولمپک سے قبل ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور 60 افراد پر مشتمل ٹیم کو جھیل صاف کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

کیا میں ریو جاسکتا ہوں؟

مجموعی طور پر 75 لاکھ ٹکٹیں فروحت کے لیے پیش کی گئی ہیں اور اس میں 60 فیصد ٹکٹیں بِک چکی ہیں۔

ٹکٹوں کی سست فروخت پر کافی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اس کی وجہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال، گراوٹ کا شکار معیشت اور زیکا وائرس کے حال سے پریشانی ہو سکتی ہیں۔

تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ تاریخی طور پر برازیلی عوام آخری وقت پر ٹکٹیں خریدتے ہیں۔

اسی بارے میں