پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے، ون ڈے میں نویں پوزیشن پر

تصویر کے کاپی رائٹ iccunk

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹیسٹ میچوں کی ریکنگ میں آسٹریلیا پہلے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ کے مطابق ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی بھی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، انڈیا دوسرے اور ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ چیمپیئن ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔

٭ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سرفہرست

٭ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان چوتھےنمبر پر

آئی سی سی ٹیسٹ میچوں کی نئی رینکنگ

نمبر شمار ٹیم پوائنٹس
01 آسٹریلیا 118
02 انڈیا 112
03 پاکستان 111
04 انگلینڈ 105
05 نیوزی لینڈ 98
06 جنوبی افریقہ 92
07 سری لنکا 88
08 ویسٹ انڈیز 65
09 بنگلہ دیش 57

آئی سی سی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ

نمبر شمار ٹیم پوائنٹس
01 آسٹریلیا 124
02 نیوزی لینڈ 113
03 جنوبی افریقہ 112
04 انڈیا 109
05 سری لنکا 104
06 انگلینڈ 103
07 بنگلہ دیش 98
08 ویسٹ انڈیز 88
09 پاکستان 87
10 افغانستان 51
11 زمبابوے 47
12 آیئر لینڈ 12

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی نئی رینکنگ

نمبر شمار ٹیم پوائنٹس
01 نیوزی لینڈ 132
02 انڈیا 131
03 ویسٹ انڈیز 122
04 جنوبی افریقہ 119
05 انگلینڈ 114
06 آسٹریلیا 110
07 پاکستان 104
08 سری لنکا 98
09 افغانستان 78
10 بنگلہ دیش 74
11 نیدر لینڈ 67
12 زمبابوے 58

اسی بارے میں