الواریس نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران اٹھنے میں کامیاب نہیں ہوئے

لاس ویگس میں میکسیکو کے باکسر ساؤل کینیلو الواریس نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

اتوار کو ہونے والے مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں عامر خان نے جب میکسیکو کے ساؤل کینیلو الواریس کو مکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو کینیلو الواریس نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عامر خان کے چہرے کو دائیں مکے کا نشانہ بنایا جس سے وہ لڑکھڑا رنگ میں گر گئے۔

’کینیلو سے طاقت کم ہے، لیکن رفتار سے ہرا سکتا ہوں‘
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption الواریس نے عامر دائیں مکے کا نشانہ بنایا

کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران عامر خان اٹھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اس پر ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کینیلو الواریس کو فاتح قرار دے دیا

ناک آؤٹ ہونے سے پہلے عامر خان نے اپنی پھرتی اور رفتار نے چیمپئن الواریس کو مشکل میں ڈالے رکھا اور وہ پوائنٹس میں ان سے آگے تھے۔

5ویں راؤنڈ میں الواریس کو عامر خان پر جوابی وار کرنے کا زیادہ موقع ملنا شروع ہوا اور چھٹے راؤنڈ میں جب عامر خان نے اپنے چہرے سے بائیں ہاتھ کو لٹکایا تو حریف الواریس نے چہرے کے ناکافی دفاعی حصار میں دیکھتے ہوئے طاقت سے بھرپور دائیں پینچ کو عامر کی ٹھوڑی پر دے مارا جس سے وہ چکرا کر رنگ میں گر گئے اور پھر اٹھ نہیں سکے۔

ریفری نے 23 سیکنڈ تک کاؤنٹ ڈاؤن کیا لیکن عامر میں دوبارہ اٹھنے کی سکت نہیں دکھائی دے رہی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مکے کے بعد ٹانگوں نے عامر کا ساتھ نہیں دیا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئے

میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے کہا کہ’یہ باکسنگ ہے، میں چیمپئن کے طور پر رنگ سے باہر نکلنا چاہتا تھا تاہم بدقسمتی سے اس کا ایسا اختتام نہیں کر سکا لیکن میں نے بھرپور کوشش کی۔ یہ چیلینج میرے سامنے آیا اور اس کو مسترد کرنا مشکل تھا۔ ‘

29 سالہ عامر خان نے اس مقابلے میں خود سے دو درجہ زیادہ وزنی باکسر الواریس کو چیلنج کیا تھا جو اپنے کیرئیر میں اب تک صرف تک صرف مےویدر سے ہارے ہیں۔

عامر خان نے اس وقت تسلیم کیا تھا کہ مقابلے میں وہ فیورٹ نہیں ہیں اور ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکیں۔

اسی بارے میں