آئی پی ایل: رنز بنانے والوں میں وراٹ سر فہرست

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption وراٹ کوہلی نے رواں سیزن میں اب تک تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں لگائی ہیں

آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر ليگ کے نویں سیزن میں معروف بیٹسمین وراٹ کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سر فہرست ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک 12 میچوں کی 12 اننگز میں 83.55 رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 752 رنز بنائے ہیں۔

ان کے بعد انھی کی ٹیم سے کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز ہیں جنھوں نے اتنی ہی اننگز میں 597 رنز بنائے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کا نوا ‎سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے اور تمام کھلاڑی رنز کے معاملے وراٹ کوہلی سے اتنے پیچھے ہیں کہ انھیں چھونے کا خیال بھی نہیں گزرتا۔

تیسرے نمبر پر سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں انھوں نے اب تک 12 اننگز میں 567 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ٹیم ابھی پوائنٹس ٹیبل میں 16 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کوہلی کے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز دوسرے نمبر پر ہیں

رواں آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کے 752 رنز میں تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انھوں نے مجموعی طور پر 60 چوکے اور 28 چھکے لگائے ہیں۔

ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز اے بی ڈی ولیئرز کا ہے۔ انھوں نے گجرات لائنز کے خلاف 129 رنز بنائے تھے جبکہ اسی میچ میں وراٹ کوہلی نے 109 رنز بنائے۔

رن اوسط کے معاملے میں وراٹ صرف کولکتہ نائٹ رائڈرز کے یوسف پٹھان سے پیچھے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے مارے کے معاملے وہ اے بی ڈی ولیئرز کے پیچھے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PTI
Image caption ڈیوڈ وارنر کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ابھی تک سر فہرست ہے

بولنگ کے شعبے میں مقابلہ سخت ہے ممبئي انڈینز کے ایم جے میک لنگھن نے 13 میچوں میں 17 وکٹیں لی ہیں تو سن رائزرس کے بھونیش کمار نے 12 میچوں میں 16 وکٹیں اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے آندرے رسل نے اتنے ہی مچیوں میں 15 وکٹیں لی ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچ بلے باز
بیٹسمین میچ اننگز رنز اوسط سنچری نصف سنچری چوکے چھکے
وراٹ کوہلی 12 12 752 83.55 3 5 60 28
اے بی ڈی وليئرز 12 12 597 56.70 1 5 51 32
ڈیوڈ وارنر 12 12 567 56.70 0 6 57 23
روہت شرما 13 13 459 45.90 0 5 45 14
گوتم گمبھیر 12 12 449 44.90 0 5 50 5

اسی بارے میں