ای پی ایل کے چیمپیئن لیسٹر سٹی کا بینکاک میں والہانہ استقبال

Image caption لیسیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں اور اہلکاروں کا سورن بھومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا

رواس برس انگلش پریمیئر لیگ جیت کر سب کو حیران کر دینے والی ٹیم لیسٹر سٹی اپنے فاتحانہ دورے پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچی ہے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گيا۔

تھائی لینڈ کے ارب پتی تاجر وچائی سریودھناپربھا ہی لیسٹر سٹی کے مالک ہیں اور انھوں نے ہی ٹیم کے گس دورے کے انتظامات کیے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption لیسیسٹر سٹی نے گذشتہ روز اپنے شہر میں جیت کا جشن منایا

ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز بینکاک کے سورن بھومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو اس موقع پر ان کے ہزاروں مداح وہاں ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

اس سے قبل پیر کو لیسٹر سٹی کی ٹیم نے اپنے شہر میں بھی فتح کے سلسلے میں پریڈ میں شرکت کی تھی۔

Image caption ٹیم کے مداح بینرز لے کر ایئرپورٹ پہنچے تھے

ای پی ایل کے اس سیزن میں لیسٹر سٹی کی کارکردگی انتہائی متاثر کن اور سب اندازوں کے برعکس رہی۔

ابتدا میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم پریمیئر لیگ سے نکل جائے گی لیکن وہ سیزن میں فاتح بن کر سامنے آئی ہے۔

لیسٹر نے اپنے قریب ترین حریف ٹوٹنہم سے دس پوائنٹس کے فرق سے انگلش پریمیئر لیگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ آ‏ئندہ چیمپیئنز ليگ میں یورپ کے بہترین کلبوں کے مد مقابل ہوگي۔

اسی بارے میں