’میرینو مانچسٹر یونائیٹڈ میں دوبارہ روح پھونک دیں گے‘

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption ڈچ کوچ وان گال مانچسٹریونائیٹڈ کے کھیل کے انداز کو نہیں سمجھ پائے

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کےسابق کھلاڑی پال سکولز نے کہا ہے کہ اگر مانچسٹر یونائیٹڈ نےجوزے میرینو کو کوچ تعینات کر دیا تو مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایک بار بھر ایسا کھیل پیش کرے جس شائقین لطف اندوز ہوں گے۔

پال سکولز نے جوزے میرینو کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ انھیں امید ہے کہ سابق چیلسی کوچ برخاست کیے جانے والے کوچ وان گال سے سبق سیکھیں گے اور ان کی تعیناتی مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

سر ایلکس فرگوسن کے27 سالہ دور کے بعد مانچسٹر یونائٹیڈ تین برسوں میں دو کوچوں کو ان کی مدت ملازمت سے پہلے ہی فارغ کر چکا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیلسی کےسابق کوچ جوزے میرینو کو اگلے 24گھنٹوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا کوچ تعینات کر دیا جائےگا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور جوزے میرینو کے مابین گذشتہ دو دنوں سےمذاکرات جاری ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے بورڈ نے پیر کے روز وان گال کو برخاست کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption جوزے میرینو کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں مانچسٹر یونائٹیڈ کا کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے

سر ایلکس فرگوسن کے مستعفیٰ ہونےکےبعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ڈیوڈ موے کو کوچ مقرر کیا لیکن صرف سات ماہ بعد ہی انھیں برخاست کر دیاگیا۔ ڈیوڈ موے کےبعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہالینڈ کےمشہور کوچ وان گال کو تعینات کیا جو اپنا تین سالہ کنٹریکٹ پورا نہ کر سکے اور دو سال بعد ہی انھیں بھی فارغ کر دیا گیا۔ وان گال نے اپنے دو سالہ دور میں صرف ایک بار ایف اے کپ جیت سکے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین کا وان گال پر ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ ان کے کھیل کا انداز انتہائی اکتا دینے والا ہے اور ان کےدور میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے شائقین کا دل موہ لینے والے کھیل کو چھوڑ کر صرف جیت پر اپنی توجہ مرکوز کی اور اس مقصد میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔

حال میں ختم ہونے والے پریمیئر لیگ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے 38 میچوں میں صرف 49 گول کیے جو ایک سیزن میں اس کی تاریخ کے سب سے کم گول ہیں۔

پال سکولزکا کہنا ہے کہ جوزے میرینو کی سربراہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایک بار پھر ایسا کھیل پیش کر سکے گی جس سے شائقین لطف انداز ہوں گے۔

پال سکولز کا، جو مانچسٹر یونائیٹڈ کی گیارہ انگلش پریمیئر لیگ اور دو چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کاحصہ رہے ہیں، کہنا ہے ڈچ کوچ وان گال مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھیل کے مزاج کو نہیں سمجھ پائے تھے۔

اکتالیس سالہ پال سکولز نے کہا کہ انھیں امید ہےکہ جوزے میرینو نے ان سب حالات کا مشاہدہ کیا ہوگا جس کی وجہ سے وان گال ناکام ہوئے۔

پال سکولز کا خیال ہے مانچسٹر یونائٹیڈ کے اسسٹنٹ کوچ رائن گگز کلب میں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ریان گگز پچھلے 30 برسوں سے کلب کے ساتھ ہیں اور وہ کلب کو اچھے انداز میں جانتے ہیں اور ان کے وہاں رہنےسے تسلسل برقرار رہے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مانچسٹر یونائیٹڈ کوجوزے میرینو کی بجائے پیپ گوڈیولا کو اپنا کوچ تعینات کرناچاہیے تھا: ایرک کنٹنا

پال سکولز کے علاوہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے مشہور گول کیپر پیٹر شمائیکل نے پرتگالی کوچ جوزے میرینو کی ممکنہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو بچالیں گے۔

البتہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور کھلاڑی ایرک کینٹنا نےجوزے میرینو کی ممکنہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا ’میں ذاتی طور پر جوزے میرینو کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن ان کے فٹبال کا سٹائل مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھیل سے مطابقت نہیں رکھتا۔‘

ایرک کنٹنا نےگارڈین اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کوبائرن میونخ اور بارسلونا کے سابق کوچ پیپ گورڈیولا کو اپنا کوچ مقرر کرنا چاہیے تھے۔ پیپ گورڈیولا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کےشہری حریف مانچسٹر سٹی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

اسی بارے میں